Thursday 26 March 2015

کراچی....شاہین کمپلیکس کے قریب فائرنگ ، پولیس اہلکار جاں بحق

                    

               شاہین کمپلیکس کے قریب فائرنگ ، پولیس اہلکار جاں بحق

               (01:09).................................................. 27, مارچ 2015




کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع شاہین کمپلیکس کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع شاہین کمپلیکس کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والا شخص پولیس کانسٹیبل تھا جس کی شناخت محمد اسلام کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق جاں بحق پولیس کانسٹیبل محمد اسلام ریلوے پولیس میں تعینات تھا اور اسے ڈیوٹی پر جاتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا ہے۔

No comments:

Post a Comment